اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے فرانس کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈومینک ڈے ولپا سے ملاقات میں عراق اور شمالی شام میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سمیت علاقے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور علاقے میں اس کے اتحادی چار سال سے اب تک شام میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرکے موجودہ صورتحال کو وجود میں لائے۔
انہوں نے علاقے میں داعش کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس دہشت گروہ کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے حملوں کو نمائشی قرار دیا۔
اس موقع پر فرانس کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈومینک ڈے ولپا نے علاقے میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مشرق وسطی میں امن و استحکام میں ایران کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کے مقام و کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے علاقے کے بحران سے نہ تو نمٹا جا سکتا اور نہ ہی کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان سے لے کر عراق اور افغانستان تک علاقے کے بحرانوں کو حل کرنے کے لئے ایران کی توانائیوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔
.......
/169