اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق اورشام میں سرگرم سلفی وہابی داعش ( نام نہاد دولت اسلامیہ عراق و شام ) دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں بھی سلفی وہابی دیوبندی مدارس کے ذریعہ اپنانیٹ ورک قائم کرناشروع کردیاہے اور داعش کی طرف سے پاکستانی حدوودمیں لٹریچربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
یہ انکشاف نیشنل کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کوبھیجے جانے والے مراسلے میں کیاگیاہے اطلاعات کے مطابق موصولہ لیٹرکے ذریعہ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیاگیاہے کہ عراق اورشام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں رابطوں کاآغازکردیاہے اور داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے نیٹورک کا جال پاستان میں سلفی وہابی مدارس کے ذریعہ بچھانا شروع کردیا ہے۔
.......
/169