اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے ایرانی مذاکراتی ٹیم ویانا کے لئے روانہ ہوگی اور آئندہ منگل کو ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور نائب امریکی وزیرخارجہ وندی شرمن ایک دوسرے ملاقات کريں گے جبکہ بدہ کے دن ایران کے وزيرخارجہ محمد جوادظریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کری، ملاقات کریں گے۔
اس بنیاد پر جواد ظریف، جان کری اور کیتھرین اشٹن کی سہ فریقی ملاقات ویانا میں ہوگی۔
وزارت خارجہ کی ترجمان مرضيہ افخم نے بھی آج صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے بعد کے مرحلے کے بارے میں کہاکہ آئندہ ہفتہ ختم ہونے سے پہلے ہی ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دوفریقی اور چند فریقی مذاکرات ویانا میں انجام پائيں گے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی پیشرفت سست ہے لیکن مذاکرات جاری رہنے کے سلسلے میں مفاہمت پائی جاتی ہے اورطرفین مذاکرات کےذریعے اس جعلی بحران کا راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔
.......
/169