8 اکتوبر 2014 - 08:14
شام کے علاقہ کوبانی میں سلفی دہشت گردوں اور سن کردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

ترکی کی سرحد پر واقع شام کے قصبہ کوبانی پر قبضہ کے لئے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں اور مقامی سنی کرد ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی جارہی ہے داعش دہشت گرد کوبانی پر قبضہ کرنا چاہتےہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرحد پر واقع شام کے قصبہ کوبانی پر قبضےہکے لئے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں اور مقامی سنی کرد ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی جارہی ہے داعش دہشت گرد کوبانی پر قبضہ کرنا چاہتےہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد ترکی اور شام کی سرحد پر واقع شام کے سنی کردوں کے سب سے بڑے قصبے ’’کوبانی‘‘ میں داخل ہوگئے ہیں اور شہر کی گلیوں میں کرد ملیشیا کے مسلح افراد سے لڑائی میں مصروف ہیں، لڑائی میں داعش کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے،دوسری جانب امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے بھی داعش کو نشانہ بنایا ہے تاہم فضائی حملے کارگر ثابت نہیں ہورہے۔ داعش کے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی ایک لاکھ سے زائد افراد نے شہر خالی کردیا ہے تاہم اب بھی ہزاروں افراد قصبے میں موجود ہیں جو داعش کےگھیراؤ کی وجہ سے نکل نہیں پائے۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے قصبے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

.......

/169