7 اکتوبر 2014 - 13:20
سامراء میں بم دھماکہ رضاکاروں سمیت۳۰ افراد شہید و زخمی

عراق کی پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا گزشتہ روز سامرا میں شیعوں کے دو گھروں کے قریب ہوئے کار بم دھماکے میں ۱۷ افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا گزشتہ روز سامرا میں شیعوں کے دو گھروں کے قریب ہوئے کار بم دھماکے میں ۱۷ افراد شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کے روز عصر کے وقت رونما ہوا جس میں دو گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
عراق کے ایک پولیس افسر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس واقعے میں ۱۳ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں کہا یہ دھماکہ بہت ہی خطرناک تھا رضاکار افراد ان گھروں میں رہ رہے تھے جو شہید ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲