7 اکتوبر 2014 - 07:21
شمالی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملہ، آٹھ ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شوال کے علاقے بیرمیل میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر دومیزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حملے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ہی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس حملے میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

.......

/169