6 اکتوبر 2014 - 15:49
فرانس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

سوئیڈن کے بعد اب فرانس نے بھی ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے فلسطین کو تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد فلسطینی مملکت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کا حل یہی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ الگ ملکوں کی حیثیت سے تسلیم کرلیا جائے۔فرانس کی جانب سے اس موقف کا اعلان، سوئیڈن کی جانب سے اس اعلان کے ایک روز سامنے آیا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا جانا چاہیئے۔ فرانس کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے سے، علاقے میں امن قائم ہوگا۔ واضح رہے کہ اس اعلان کا فلسطین نے خیر مقدم، تاہم اسرائیل نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169