6 اکتوبر 2014 - 10:18
بحرین میں پر امن مظاہروں پر آل خلیفہ کے گماشتوں کے حملے

آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں نے ایک بار پھر مظاہرین کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے اتوار کے دن ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس نکال کر ریفرینڈم کے انعقاد اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کامطالبہ کرنے والوں کو ایک بار پھر اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ بحرین کی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پلاسٹک کی گولیاں چلائيں۔ واضح رہےکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد کے ساتھ گزشتہ تین برسوں سے پرامن مظاہرین کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ اس حکومت نے متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے اور متعدد شہریوں کو طویل مدت تک قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲