4 اکتوبر 2014 - 17:49
ایران اس سال مزید دو سیٹیلائیٹ خلاء میں بھیجے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرو اسپیس ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مواصلاتی سیارچے کی ڈیزائيننگ اور اس کی تیاری نیز نیشنل سیٹیلائيٹ نیٹ ورک میں توسیع لانا ان کے ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرو اسپیس ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مواصلاتی سیارچے کی ڈیزائيننگ اور اس کی تیاری نیز نیشنل سیٹیلائيٹ نیٹ ورک میں توسیع لانا ان کے ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ حمید فاضلی نے ہمارے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سٹیلائیٹ نیٹ ورک بڑھانے کے لئے مختلف طرح کا انفرا اسٹرکچر منجملہ زمینی اسٹیشنوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی مواصلاتی سٹیلائيٹ کا منصوبہ ایرو اسپیس اعلی کونسل میں پیش کردیا گيا ہے اور اسکو منظوری بھی مل گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے پانچ سے دس برس کا وقت درکار ہے۔ حمید فاضلی نے کہا کہ رواں شمسی برس کے اختتام تک شریف سیٹ اور ناھید سیٹ کے خلا میں بھیجے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲