اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ درایں اثنا شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ خیبرا یجنسی میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر فوجی طیارے فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں بارہ سو سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی مکمل تباہی تک فوج کا آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲