3 اکتوبر 2014 - 11:57
خانہ خدا کا غلاف تبدیل/ مخصوص کارخانے کی تصاویر

ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک تقریب میں بیت اللہ الحرام کا غلاف تبدیل کر دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منائی گئی۔ یہ تقریب ہر سال 9ذی الحج کو وقوفِ عرفات کے روز ہوتی ہے۔ نیا غلاف 20 ملین ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جو قرآنی آیات سے مزین ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازِ فجر بعد غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوا۔ تبدیلی کے اس عمل میں حرم پاک کی انتظامیہ اور غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین شریک تھے۔ غلاف کی تیاری میں خالص سلک اور 165 کلوگرام سونے اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے کی لمبائی 14میٹر ہے جبکہ چوڑائی 95 سینٹی میٹر ہے۔زمین سے 3میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ 4 دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اُتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دیئے جاتے ہیں۔ مکہ میں غلاف خانہ کعبہ کے خصوصی کارخانہ بنایا گیا ہے۔جس کی چند تصاویر درج ذیل ہیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲