3 اکتوبر 2014 - 10:09
حمص میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت + تصویر

اسلامی جمہوریۂ ایران نے شام کے شہر حمص میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام میں ہونے والی دہشت گردی اور جرائم میں ملوث داخلی اور بیرونی عناصر کی طرف سے اقوام متحدہ کی بے توجہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بدھ کے روز حمص میں ہونے والی دہشت گردی ان سینکڑوں جرائم میں سے ایک ہے جن کا ارتکاب بیرونی مدد سے دہشت گرد گروہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں گزشتہ 4 سال میں شامی عوام، خاص طور سے، عورتوں اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہوں نے آج اپنے چہروں پر دہشت گردی مخالف اتحاد کا نقاب ڈال لیا ہے۔ مرضیہ افخم نے ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے حمص میں ہونے والی دہشت گردی کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی سے مقابلے کے دعویدار ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نمائشی اقدامات کے بجائے دہشت گردوں کی مالی اور اسحلہ جاتی مدد کرنا بند کریں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز شام کے شہر حمص میں دو دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں کئي بچوں سمیت 18 افراد مارے گئے تھے۔

.......
/169