اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني حکومت کے وزير اعظم بن يامين نتين ياہو نے بيت المقدس کے اطراف ميں صيہوني کالونيوں کي تعمير پر امريکي تنقيد پر اپنے ردعمل ميں کہا ہے کہ وہ اس تنقيد کو مسترد کرتے ہيں –
انہوں نے کہا کہ وہ نہيں سمجھ سکے ہيں کہ صيہوني کالونيوں کي تعمير پر امريکي تنقيد کي وجہ کيا ہے –
يادرہے کہ مشرقي بيت المقدس ميں غير قانوني صيہوني کالونيوں کي تعمير جاري رکھنے کي بابت وائٹ ہاؤس نے انتباہ ديا ہے –
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ بيت المقدس ميں صيوني کالونيوں ميں توسيع بين الاقوامي برادري کي جانب سے صيہوني حکومت کي مذمت پر منتج ہوگي –
انہوں نے اسي طرح کہا کہ اسرائيل کے اس اقدام سے کشيدگي بڑھے گي اور اسرائيل اور اس کے قريبي اتحاديوں ميں خليج پيدا ہوسکتي ہے –
امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان جنيفر ساکي نے بھي بدھ کے روز کہا تھا کہ اسرائيل کا صيہوني کالونيوں کي تعمير جاري رکھنے کا اقدام عالمي برادري کو ايک مشکل ساز پيغام ارسال کرسکتا ہے.
.......
/169