2 اکتوبر 2014 - 09:47
ایرانی دباؤ اور منہ زوری کے آگے نہیں جھکتے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اعتماد سازی پر آمادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق اکبر ہاشمی رفسنجانی نے بدھ کے دن یونیورسٹیوں کے پروفیسروں ، اسٹوڈنٹس اور دانشوروں سے ملاقات کے دوران سیاسی فیصلوں میں مذاکرات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور خطرات کے ماحول نیز ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے ماحول کو مذاکرات میں تبدیل کرنا اور یورپی ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانا ایران کی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے عالمی نظام میں ایران کے مقام اور کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ یورپ والے اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کو طاقتور اور اثر و رسوخ کے حامل ایران کے ساتھ منطق اور استدلال کے ساتھ بات کرنا ہوگي کیونکہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ایرانی کبھی بھی دباؤ اور منہ زوری کے آگے نہیں جھکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲