اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حمص میں ایک ہسپتال اور ایک اسکول کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور پچھہتر زخمی ہوگۓ ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں پر مشتمل ہے۔ دریں اثناء شام میں ریف دمشق کے علاقے میں شام کی فوج نے پیشقدمی جاری رکھی جبکہ اس ملک کی فضائيہ نے متعدد صوبوں میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ شام کی فوج ریف دمشق خصوصا جوبر کے علاقے میں اپنا آپریشن مکمل کرنے کے لۓ کوشاں ہے اور اس نے مسلح گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی حماہ کے مضافات میں واقع کفر زیتا کے علاقے پر شام کی فوج کی بمباری میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲