اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امیگریشن محکمہ کے سربراہ عائض الحربي نے بتایا کہ پیر تک زمینی، ہوائی اور سمندری راستوں سے تیرہ لاکھ ستر ہزار ححاج پہنچ چکے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے لئے آنے والوں کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر داخلہ محمد بن نائف بن عبد العزیز نے کہا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر اس کام کو روكےگي جس سے حاجیوں کی عبادت میں رکاوٹ پیدا ہو اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب پر حج کے دوران حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ سال سعودی حکومت نے حاجیوں کی تعداد میں بھاری کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں 50 فیصدی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کمی تعمیراتی کاموں کے لئے کی گئی ہے۔
.......
/169