اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین نےعالمی اورعلاقائی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرےکا ساتھ دیا ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے سے دونو ں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا۔چین کے پینسٹھ ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کےنام خط میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کا باہمی تعلق اوراعتماد مضبوط دوستی کی بنیاد ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا،وزیراعظم نے اپنے خط میں چینی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد بھی دی ہے۔
.......
/169