اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کارتہ چہار کے علاقے میں افغان وزارت دفاع کے افسروں کی حامل بس کے راستے میں بم دھماکہ کرکے کم از کم بیس افغان فوجی افسروں کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کردیا۔ طالبان گروہ کے اس ترجمان کے مطابق طالبان گروہ کے افراد نے اسی طرح کابل کے علاقے دہ سبز میں افغان فوجی افسروں کے ایک دستے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی فوجی افسر ہلاک و زخمی ہوئے۔ طالبان گروہ کے اس ترجمان نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے افغان فوجی افسروں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا اور صرف اس بات کا دعوی کیا کہ کئی افغان فوجی افسر، ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں نئی حکومت تشکیل پائی ہے۔















.......
/169