اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق ویب سائٹ کے مطابق مصر کے مرکزی علاقے میں واقع عدالت نے اٹھارہ افراد کو جن پر سابق صدر مرسی کی حمایت کا الزام تھا اٹھارہ برس کی سزا سنائي ہے۔ ان لوگوں پر اور بھی کئي الزامات ہیں۔ ملزموں کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے اب تک عدالتوں نے ان کے سیکڑوں حامیوں کو قید کی سزا سنائي ہے جبکہ بعض لوگوں کو سزائے موت بھی سنائي گئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲