اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پیر کی رات آسترا خان روس سے واپسی پر تہران کے مہر آباد ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں جوہری مذاکرات کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ اس سال ایران کے جوہری موضوع سے مربوط مسائل کے حوالے سے بہت زیادہ اونچ نیچ کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ امر اس مسئلہ کے حل کے لئے، ٹھوس عزم و ارادے کی نشانی ہے۔
صدر مملکت روحانی نے تاکید کی کہ نیویارک مذاکرات سے قبل ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سب مصمم ہیں کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے لئے کوئی درست اور پرامن راہ حل پیدا ہو، کیونکہ مقابل فریق اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ، ایران کے ساتھ پر امن راہ حل سب کے اور علاقے کے فائدے میں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے وضاحت کی کہ اگر چہ نیویارک میں ہونے والے جوہری مذاکرات سست روی کا شکار رہے، لیکن مذاکرات آگے کی طرف بڑھے ہیں اور آئندہ ہفتوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانیہ کے وزیر اعظم کے ایران مخالف بیان کو نادرست اور ناقابل قبول قرار دیا اور تاکید کی کہ سب کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور جو کوئی انیسویں کے ماحول کی فکر کرے گا وہ اپنے آپ کو نقصان پہنچائے گا، اور یہ دور اکیسویں صدی کا دور ہے اور پرانا دور گزر چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲