اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد، افغانستان میں صدر اشرف غنی احمد زئی کی حلف برداری کے تقریب کے وقت اس ملک میں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کررہا تھا۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان کے نئے صدر حلف برداری کے تقریب کے فورا بعد کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
واضح رہے کہ کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے کی بنیاد پر امریکہ، 2014 کے بعد بھی اپنے فوجیوں کو افغانستان میں رکھنے کا مجاز ہوگا اور امریکہ کو افغانستان میں اپنے مستقل فوجی اڈوں کے قیام کا بھی حق حاصل ہوگا۔یہ ایسی صورت میں ہے کہ افغانستان کے عوام اس سیکیورٹی معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲