اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے دو سو کلومیٹر دور واقع یہ آتش فشاں سنیچر کو پھٹا تھا اور راکھ اور لاوار نکلنے کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری ہے۔ "ماؤنٹ اونتاکے" تین ہزارمیٹر سے زیادہ بلند ہے اور آتش فشاں پھٹنے کے وقت تقریباً دو سوپچاس افراد اس پہاڑ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر اتر کر محفوظ مقامات پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔
اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں کو ملنے والے بعض افراد بےجان ہیں اور ان کے دل کی حرکت رک چکی ہے۔ تاہم جاپان میں ہلاکت کا مصدقہ اعلان صرف طبی معائنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں راکھ کی چھ انچ موٹی تہہ جمی ہوئی ہے۔
یاد رہے ماؤنٹ اونتاکے اس سے قبل سنہ دوہزار سات میں پھٹا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲