اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرنا کی رپورٹ کے مطابق چین اور گروپ ستتر کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا اٹھائیسویں اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔اس اجلاس کی آخری نشست بولیویا کے وزیر ماحولیات کی سربراہی میں منعقد ہوئی ۔اختتامی اجلاس میں نواسی شقوں پر مشتمل بیانیہ منظور کیا گیا۔اختتامی بیان میں بڑی صراحت کے ساتھ آیا ہے کہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں اور ان کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
اس بیان میں مذید آیا ہے کہ اسطرح کے اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی اداروں کے قواعد کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس سے آذاد عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲