27 ستمبر 2014 - 15:31
جوہری مسئلے میں ایران کا موقف ہمیشہ شفّاف،بروجردی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سبراہ علاء الدین بروجردی نے تہران کے جوہری مسئلے میں ایران کے مواقف ہمیشہ شفّاف اور آشکار رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سبراہ علاء الدین بروجردی نے تہران کے جوہری مسئلے میں ایران کے مواقف ہمیشہ شفّاف اور آشکار رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جوہری مسئلہ سمیت تمام شعبوں میں ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنی قوم کے حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کو کبھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ انھوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ جوہری سمجھوتے میں تاخیر کا سبب، منطقی مواقف کے مقابلے میں امریکہ کی زیادہ خواہی، رہی ہے اور اگر امریکہ اپنی زیادہ پسندی سے باز آجائے تو جامع جوہری سمجھوتے کے حصول میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔انھوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام، این پی ٹی معاہدے کے مطابق، آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہے جس میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔اور اس بات کی ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے بھی ہمیشہ تصدیق کی ہے۔

.......

/169