اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے اس سابق رکن نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام کارکردگی صورت میں اس قسم کے دھرنوں کی توقع رکھی جانی چاہیئے۔ قوس علی شاہ نے کہا کہ وہ بے انصافی کے خلاف ہر طرح کے احتجاج کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایکبار پھر اپنے ملک کے سیاسی نظام میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا احتجاج، صرف پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے پر ختم نہیں ہوگا بلکہ ان کے ملک میں سیاسی نظام تبدیل کئے جانے کی ضروورت ہے۔ عمران خان نے پاکستان کے بعض حکام کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکام، پاکستانی عوام کے مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں محمد نواز شریف کی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں اور حامیوں کا دھرنا اور احتجاج بدستور جاری ہے۔
.......
/169