اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ.........بلوچستان کے ضلع سبی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکا چاکر خان روڈپر واقع سبزی منڈی کے قریب ہوا،دھماکے میں 15افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اور کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، دیگرزخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے
۔دھماکے میں ایک گاڑی، متعدد موٹرسائیکلو ں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
.......
169