اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملٹي ٹيوب ميزائيل " حتف نو نصر" سے موسوم اس ميزائيل ساٹھ کلو ميٹر تک انتہائي درستگي کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے علاوہ مار اور فرار کي بھي صلاحيت رکھتا ہے۔ اس موقع پر موجود فوجي حکام نے تمام سائنسدانوں اور متعلقہ افراد کو اس کامياب تجربے پر مبارکباد پيش کي اور اسے خطے ميں امن کي صورتحال کو يقيني بنانے کے لئے ايک اہم کوشش سے تعبير کيا۔
بتايا جاتا ہے کہ " حتف نو نصر سے موسوم يہ ميزائيل عملي طور پر تمام خطرات کا برق رفتاري کے ساتھ موثر مقابلہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے ۔ پاکستان کے سرکاري ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسين اور وزيراعظم نواز شريف نے فوجي حکام اور سائنسدانوں کو اس شاندار کاميابي پر مبارکباد پيش کي ہے ۔
.......
/169