25 ستمبر 2014 - 20:27
ایران کے ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت

امریکہ کی اعلی مذاکرات کار نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ اور امریکہ کے طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں اعلی مذاکرات کار ونڈی شرمن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کے بعد دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جاسکتا ہے ۔شرمن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ موجودہ سرکاری حیثیت سے ایران کا دورہ کرکے اس طرح کے تعاون کو نزدیک سے دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔
امریکہ کی اس  اعلی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اب دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔اس کام کو انجام دینے کے لئے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ونڈی شرمن نے دعوی کیا ہے کہ اگر جامع سمجھوتہ طے پاجائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایران کے ساتھ دنیا کے تعلقات میں بڑی تبدیلی آکئی ہے ۔ان کا کہنا تھا پہلے پابندیاں معطل کی جائیں گی کیونکہ ہمیں معاہدے کے تمام طرفین اور اس معاہدے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے ایران اور پانچ جمع ایک ممالک کے درمیان نیو یارک میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔درایں اثنا ایران کے اعلی مذاکرات کار عباس عراقچی نے ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اور کیتھرین ایشٹن کے درمیان ملاقاتو ں کی خبر دی ہے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲