25 ستمبر 2014 - 19:53
غلطی پر غلطی، داعش کے بجائے عراقی فوجی چھاونی پر امریکی حملہ

امریکی طیاروں کے غلط حملوں میں درجنوں عراقی فوجی مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ کے فوجی ذرائح نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین میں امریکی جنگی طیاروں نے دو بار ایک ایسے ٹھکانے پر حملہ کیا جہاں عراقی فوجی موجود تھے ۔ان امریکی حملوں میں ابھی تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق  پچھتر افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں  نے یہ حملے داعش کے خلاف انجام دئے تھے۔ادھر صلاح الدین صوبے کی میونسپلٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز چند دنوں میں تکریت کے نزدیک ایک چھاونی میں پہنچ جائیں گے۔اسپیاکر نامی اس چھاونی میں درجنوں امریکی فوجی مبصر پہلے ہی سے موجود ہیں۔
امریکی فوجی ایسے عالم میں عراقی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے موقع پر عراقی صدر نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عراقی فوج کو امریکہ سمیت کسی ملک کی بری فوج کی ضرورت نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲