اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موصولہ خبروں کے مطابق داعش نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس حکم کے بعد جس میں انہوں نے عراق میں داعش سے مقابلے کی بات کہی تھی، دوسرا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبليو بش کے اس خطاب کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یا ہمارے ساتھ آؤ یا دہشت گردوں کے ساتھ۔ واضح ہو کہ اس ویڈیو میں امریکی حکام کو جھوٹا، ڈرپوک اور ناتواں بتایا گیا ہے اور زور دے کر کہا گیا ہے کہ ہم تمہارے انتظار میں ہیں تم کیوں صرف بات کرتے ہو اور میدان میں نہیں آتے ہو؟
.......
/169