22 ستمبر 2014 - 20:13
سعودی عرب میں شیخ باقر نمر کی رہائي کے حق میں مظاہرہ

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود حکومت کي پاليسيوں کے خلاف اور ممتاز عالم دين شيخ باقر نمر کي رہائي کے حق ميں ايک بار پھر مظاہرہ کيا گيا -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود حکومت کي پاليسيوں کے خلاف اور ممتاز عالم دين شيخ باقر نمر کي رہائي کے حق ميں ايک بار پھر مظاہرہ کيا گيا -

سعودي عرب کے مشرقي شہر عواميہ ميں عوام کي بڑي تعداد نے سڑکوں پر نکل کر ممتازعالم دين آيت اللہ شيخ باقر نمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -
مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ آل سعود حکومت کي جيلوں ميں بند سبھي سياسي قيديوں خاص طورپرمعروف عالم دين شيخ باقر نمر کو فوري طور پر رہا کيا جائے -
واضح رہے کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کو جولائي دوہزار بارہ ميں سعودي حکومت کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نےقطيف شہر ميں گولي مارکر زخمي کرديا اور پھر اس کے بعد انہيں گرفتار کرکے جيل ميں ڈال ديا ہے -
سعودي حکومت نے آيت اللہ شيخ باقر نمر پر الزام لگايا ہے کہ وہ ملک ميں امن و امان کي صورتحال کو نقصان پہنچاتے رہے ہيں اور حکومت کے خلاف تقرير کرنے کے علاوہ سعودي فرمانروا عبداللہ کے خلاف نماز جمعہ کے خطبوں ميں بيان ديتے رہے ہيں -
شيخ باقر نمر پر يہ بھي الزام ہے کہ وہ سياسي قيديوں کي حمايت کرتے رہے ہيں -
سعودي عرب کي ايک عدالت نے انہي الزامات کے تحت انہيں موت کي سزا سنائي ہے-
ليکن عوامي احتجاجات اور بين الاقوامي سطح پر ہونےوالے ردعمل کے خوف سے نچلي عدالت کے اس فيصلے کي ابھي تک توثيق نہيں ہوسکي ہے -
ليکن بعض خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ آل سعود حکومت جسے امريکا کي بھرپور حمايت حاصل ہے شيخ باقر نمر کو سنائي گئي موت کي سزا کي توثيق يا پھر انہيں طولاني مدت قيد کي سزا سنانا چاہتي ہے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ سياسي مبصرين اور تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر سعودي حکومت نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کے خلاف عدالت کے فيصلے کو منظوري دے دي توعوام کا غيظ و غضب پورے ملک کو اپني لپيٹ ميں لے لے گا - اور پھراس صورت ميں شروع ہونےوالے مظاہرے آل سعود حکومت کے خاتمے پر ہي منتج ہوں گے -
بہرحال پچھلے چند مہينے کے دوران آل سعود حکومت نے ملک ميں گھٹن کا ماحول زيادہ سے زيادہ حکمفرما کرنے کي پاليسي پر کام کيا ہے اور سعودي عرب کے بہت سے جمہوريت پسندوں ، سياسي کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے جبکہ ان ميں سے بڑي تعداد ميں ايسے بھي لوگ ہيں جن کے خلاف ظالمانہ سزائيں بھي سنائي جاچکي ہيں -
اسي سلسلے ميں سعودي عرب کي ايک عدالت نے سعودي عرب کے ايک اور عالم دين شيخ توفيق العامر کو بھي آٹھ سال قيد کي ‎سزاسنائي ہے اوراس کے بعد دس سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندي عائد کردي ہے -

سعودي عرب کي عدالت نے اسي طرح شيخ توفيق العامر پر مذہبي تقريريں کرنے پر بھي پابندي عائد کردي ہے -
سعودي عرب ميں دوہزار گيارہ سے عوامي مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاري ہے -
سعودي عوام خاص طور پر ملک کے مشرقي علاقوں کے باشندے ملک ميں سياسي اصلاحات اور تفريق آميزپاليسيوں کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہيں -
انساني حقوق کي عالمي تنظيموں نے بھي سعودي عرب ميں انساني حقوق کي پامالي پر آل سعود حکومت پر شديد تنقيد کي ہے -
آل سعود حکومت نے اپني استبدادي پاليسيوں کو جاري رکھتے ہوئے آزادي اظہار رائے اور عوامي اجتماعات اور جلسوں پر پابندي عائد کررکھي ہے -
.......

/169