اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے قاضی پمپ کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ہنگو سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں قاضی پمپ کے قریب پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس کی وین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ہنگو میں جمعیت اسلام ف کے رہنما کو بھی نامعلوم مسلح افراد قتل کردیاتھا۔ یہ ضلع عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا آئے دن نشانہ بنتا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲