21 ستمبر 2014 - 17:48
شامی دہشت گردوں کا اسرائیل میں ہو رہا ہے علاج

صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام میں لڑنے والے 300 سے زیادہ دہشت گردوں کا علاج اسرائیلی اسپتالوں میں ہو رہا ہے۔

ابنا: اسرائیلی نیوز سائٹ کے مطابق شام کے بحران کے آغاز سے اب تک صفد سٹی کے اسپتال میں 369  سے زیادہ دہشت گرد علاج کے لئے داخل کئے جا چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنيامن نیتن ياہو نے بھی کچھ دن پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے والے دہشت گردوں سے ملاقات کی اور انہیں علاج کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔
صیہونی حکومت اپنے مفادات کو پورے کرنے اور مزاحمت کو نقصان پہنچانے کے تناظر میں دہشت گردوں کا علاج کرانے سمیت مختلف بہانوں سے علاقے میں دہشت گردوں کی مدد اور انہیں مضبوط کر رہی ہے۔
.......

/169