اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجیک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے سلسلے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ کمال خرازی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران داعش سے مقابلے کے بارے میں امریکی اتحاد کو مشکوک قرار دیا اور اس اتحاد سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجی کے بارے میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی اسٹریٹیجی معین فرما دی ہے۔ کمال خرازی نے مزید کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکیوں نے ایران سے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف تشکیل دیۓ جانے والے اتحاد میں شمولیت کی درخواست کی تھی لیکن تہران نے اسے مسترد کردیا تھا کیونکہ امریکیوں کے اقدامات مشکوک ہیں۔ کمال خرازی نے مزید کہاکہ بعض عرب ممالک امریکہ اور یورپ کی حمایت کے ساتھ داعش کو وجود میں لائے ہیں اور اب وہ اس گروہ سے مقابلے کے مدعی بنے بیٹھے ہیں۔ کمال خرازی نے کہا کہ ایران داعش سے مقابلے کے سلسلے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور وہ شام اور عراق میں اپنا فرض انجام دے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲