اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈین ڈیبر نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی ہوئي سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا اور اس دہشتگرد گروہ کو امریکی حکومت اور سی آئي اے نے خطے میں اپنے اثر و نفوذ کے اضافے کے مقصد سے پروان چڑھایا ہے۔ اس امریکی صحافی نے مزید کہا کہ امریکہ خطے میں داعش کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ گروہ امریکی مفادات کے لۓ کام کر رہا ہے۔ امریکی صحافی نے مزید کہا کہ امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سال کے اختتام سے پہلے عراق سے اپنے فوجی نکال لے گا اور اب وہ عراق میں اپنی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لۓ داعش کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲