اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہيڈ کوارٹر ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کے درميان ايران کے ايٹمي معاملے کے سلسلے ميں ہونے والے ساتويں دور کے مذاکرات جمعہ کي شام کو اختتام پذير ہوگئے -
يہ مذاکرات اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن کي مشترکہ صدارت ميں ہوئے -
ان مذاکرات ميں ايران کے ايٹمي معاملے سے متعلق اہم نکات کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا -
دريں اثنا ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ اگر ايٹمي مذاکرات ميں مقابل فريق دشوار اور سخت فيصلوں کے لئے آمادہ ہوں تو چوبيس نومبر سے پہلے ہي جامع سمجھوتے کا امکان موجود ہے -
ادھر ايٹمي توانائي کي بين الاقوامي ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران نے رضاکارانہ اقدامات پر پوري طرح سے عمل کيا ہے -
ارنا کي رپورٹ کے مطابق اس ايجنسي کے سربراہ نے جمعہ کے روز رپورٹ جاري کي ہے جس کے مطابق ايران نے جنيوا سمجھوتے کے مطابق رضاکارانہ اقدامات پر پوري طرح سے عمل کيا ہے اور يہ کہ اس کي ايجنسي نے مکمل نگراني کي ہے -
.......
/169