21 ستمبر 2014 - 01:07
افغان صدارتي اليکشن کے نتائج آج متوقع

افغانستان کے متنازعہ صدارتي اليکشن کے حتمي نتائج کا اعلان جلد کردئے جانے کي توقع ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کےاليکشن کميشن کے ترجمان نور محمد نور نے بتايا ہے کہ انتخابي دھاندليوں کا جائزہ لينے والے کميشن نے صدارتي اليکشن کے دوسرے مرحلےميں ووٹنگ کي دوبارہ گنتي کے بارے ميں تحقيقات مکمل کرنے کے بعداليکشن کميشن کو نتيجےسے آگاہ کرديا ہے -

انہوں نے بتايا کہ نتائج کا حتمي اعلان سنيچرکے روز بھي ہوسکتا ہے -
انہوں نے قومي حکومت کي تشکيل کے لئے دونوں صدارتي اميدواروں کي جانب سے ممکنہ طورپر ہونےوالے اتفاق کرنے پر دونوں کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ اليکشن کميشن دونوں صدارتي اميدواروں کے درميان ہونے والے سمجھوتے کا لحاظ کئے بغير نتائج کا اعلان کرگا-
واضح رہے کہ صدارتي اميدوار عبداللہ عبداللہ نے دوسرے دور کے انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انتخابات ميں بڑے پيمانے پر دھاندلي کا الزام لگايا تھا -

دونوں اميدواروں کے درميان صدارتي اليکشن کو لےکر پائے جانےوالے اختلافات کے باعث نتائج کا اعلان ابھي تک نہيں ہوسکا ہے -
.......

/169