20 ستمبر 2014 - 17:47
چین، دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کی جائے

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے عالمی برادری سے درخواست کی ہے، دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد و حمایت کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں، چین کے مستقل نمائندے نے عالمی برادری سے درخواست کی عراق میں نئی حکومت تشکیل پاگئی ہے اور یہ ملک دہشتگرد گروہوں کے خلاف برسرے پیکار ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب ملکر عراق کی مدد و حمایت کریں۔
عراق کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں جس کی صدارت امریکہ کےوزیر خارجہ جان کیری کررہے تھے، چین کے سفیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں عراق میں سرگرم ہشتگرد، عالمی امن و سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور دہشتگردوں کی ہر سطح پر بیخ کنی کی جانی چاہیے اور چین دہشتگردی کے خلاف مہم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

.......

/169