اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعے کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس سلسلے میں کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے میں ایران سمیت تقریبا ہر ملک نے کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک اور پینتیس دوسرے ممالک نے ایک اعلامیہ منظور کر کے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش مخالف عراقی حکومت کے موقف کی حمایت کی اور اس حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے نو جون دو ہزار چودہ سے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر حملے کر کے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے علاقائی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو تقدیر ساز قرار دیا ہے۔
.......
/169