اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ شب کاظمین میں واقع جیل ’’العدالہ‘‘ پر قبضہ کرنے کی غرض سے بھیانک حملے کئے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے عناصر نے پہلے العدالہ جیل کے دروازے پر کئی ماٹر گولے داغے جبکہ کچھ دیر بعد ’’الجواد‘‘ اسکوائر پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا جس سے کئی لوگ خاک و خون میں غلطاں ہو گئے۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی’’این‘‘ کے مطابق داعش نے ’’ العائم‘‘ پل پر بھی کئی ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
داعش کے ذریعے ہوئے ان حملات میں آٹھ افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں ڈاکٹروں نے زخمی ہونے والوں کی حالت بھی نازک بتائی ہے۔
عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھشتگردوں کا العدالہ جیل پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور اس جیل سے کسی ایک مجرم کے بھاگنے کی خبر نادرست ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شہر کاظمین کی 90 فیصد آبادی اہل تشیع پر مبنی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲