19 ستمبر 2014 - 19:24
بحرین: شہری حقوق کا احترام، بحران کے حل کے لئے ضروری

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے شہری حقوق کے احترام کو ملک کے بحران کے حل کے لئے ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوت المنامہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ بحرین میں جاری موجودہ بحران کا حل صرف حکومت کی جانب سے علمی اقدامات اور بحرینی باشندوں کے شہری حقوق کے احترام کی صورت میں ہی امکان پذیر ہے۔ جمعیت وفاق ملی بحرین کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے بارہا، مخالفین کو مذاکرات کو گفتگو کی دعوت دی ہے، لیکن کبھی بھی اپنے وعدؤں پر عمل نہیں کیا اور ہمیشہ بحرین کے عوام کے خلاف تشدد پسندانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔  شیخ علی سلمان نے کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندے بغیر الزامات کے عوام کو گرفتار کرلیتے ہیں اور ان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور آل خلیفہ حکومت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے کسی بھی عالمی معاہدے کی رعایت نہیں کرتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲