اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ ميں تمام بڑے دھڑوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش گروہ کو تیل یا دوسرے خام مال بین الاقوامی منڈیوں میں نہ بیچنے دیں ۔
یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے ان رپورٹوں پر سخت تشویش ظاہرکی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے بعض سرگرم رکن، داعش کے زيرقبضہ علاقوں سے اسمگل کئے گئے تیل کی تجارت میں شامل ہيں۔
یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے تاکید کی کہ ان رپورٹوں کی تصدیق ہونے کے بعد یورپی یونین کو ان تمام سرکاری و غیرسرکاری کمپنیوں کوسزادینی چاہئے جو اس کام میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضے کے بعد داعش دہشتگرد گروہ عراقی تیل، اسمگل کرکے فروخت کررہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲