اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وزیر خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات میں کہا کہ عراق اور شام میں داعش کے خطروں سے مقابلے کے لئے دوہرا رویہ نہیں رکھا جا سکتا۔
ابراہیم جعفری نے اس ملاقات میں زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے لوگوں کے قتل عام، لوٹ مار، چوری، ڈکیتی اور خواتین کے عصمت دری جیسے انسانیت کے خلاف جرائم سے مقابلے کے لئے یکساں رویہ اپنائے۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ ان کا ملک علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور مشترکہ دشمنوں سے جد جہد کی کوشش میں توسیع کے لئے آمادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کی نئی حکومت نے عالمی برادری کے ساتھ رابطے کا نیا باب شروع کیا ہے۔
دوسری جانب عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے داعش کے خلاف کارروائی میں ہماہنگي کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سلیم الجبوري نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بغداد، داعش سے جدوجہد کے لئے ریاض اور پیرس میں ہونے والی اجلاس میں منظور ہونے والی تجاویز کی حمایت کرتا ہے اور اس اجلاس کے نتیجے پر عمل در آمد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
.......
/169