18 ستمبر 2014 - 14:17
عراق ميں داعش کا ايک اہم کمانڈر ہلاک

عراق کے صوبے الانبارميں داعش کا ايک اہم سرغنہ "سفيان الحجي" فوج اور عوامي رضاکاروں کے ساتھ ايک جھڑپ ميں مارا‏گيا-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  صوبہ الانبار کے مرکز بعقوبہ داعش سے وابستہ تکفيري دہشت گردوں کا اہم کمانڈر اور دہشت گردي کي کاروائيوں کا ماسٹر مائنڈ "سفيان الحجي احمد" جمعرات کي صبح عراقي فوج اور عوامي رضاکاروں کي ايک مشترکہ کاروائي کے دوران واصل جہنم ہوگيا-

باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے ماسٹرمائنڈ سفيان الحجي کي ہلاکت، داعش کے پيکر پر ايک کاري ضرب ہونے کے ساتھ ہي داعش پر عراقي فور‎‎سز کي برتري شمار ہوتي ہے  -

ادھر صوبہ نينوا ميں ايک مقامي عہديدار نے بتايا ہے کہ موصل کے اطراف ميں واقع علاقوں، حمام العيل، برطلہ اور بعشقيہ ميں داعش کے ٹھکانوں پر عراقي فضائيہ کے حملے جاري ہيں جس کي بنا پر داعش سے وابستہ مسلح دہشت گردوں کے حوصلے کافي پست ہوگئے ہيں-

دريں اثنا شکست خوردہ تکفيري عناصر کي جانب سے فلوجہ سٹي پرمارٹر توپوں کے حملے ميں تين عام شہري جاں بحق اور چوبيس زخمي ہوگئے - زخميوں ميں دو معصوم بچے بھي شامل ہيں-
.......

/169