18 ستمبر 2014 - 13:44
داعش لوگوں کے قتل عام اور انسانیت کو ختم کرنے کے درپے ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کے ٹی وی چینل این ،بی ،سی سے گفتگو میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی  نے امریکہ کے ٹی وی  چینل این ،بی ،سی سے  گفتگو میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر حسن روحانی نے  گذشتہ روز تہران میں امریکہ  کے ٹی وی چینل این ،بی ،سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد  تکفیری گروہ  داعش لوگوں کے قتل عام اور انسانیت کو ختم کرنے کے درپے ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انتہا پسند دہشت گردوں کے بے گناہ لوگوں کے سرقلم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی نقطہ نظر میں ایک  بے گناہ شخص کا قتل تمام انسانوں کے قتل کے برابر ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اس لئے بے گناہوں کا قتل اور  ان کے سروں کو قلم کرنا دہشت گردوں کے لئے ذلت ورسوائی اور  انسانیت کے لئے باعث تشویش ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲