اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج کہا کہ فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے، یہ ملک تعمیری مذاکرات کے ساتھ، امن کے بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین میں بحران کو روکنے کے لئے بہتر ہے کہ تمام غیر ممالک اس ملک میں مداخلت سے اجتناب کریں۔ سرگئی لاوروف نے یوکرین میں بحران کو ہوا دینے میں نیٹو کے خطرناک کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے یوکرین میں فوجی اقدامات کر کے، خانہ جنگی کے لئے زمین ہموار کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کا واحد حل باہمی گفتگو اور مذاکرات ہیں اور روس کے خلاف اقدامات مسائل کو مزید پیچیدہ کررہے ہیں۔
.......
/169