16 ستمبر 2014 - 09:11
مالٹا کے قریب کشتی ڈوبنے سے پانچ سو افراد ہلاک

مالٹا کے قریب کشتی ڈوبنے سے پانچ سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مالٹا کے قریب کشتی ڈوبنے سے پانچسو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تارکین وطن کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران لیبیائی پانیوں میں اٹلی جانے کے خواہشمند تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا چوتھا واقعہ ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق حادثے میں اب تک کل نوافراد زندہ بچے ہیں جب کہ کشتی میں  سوار افراد کا تعلق شام، فلسطین، مصر اور سوڈان سے تھا۔
مالٹا کے قریب کشتی ڈوبنے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی کے ڈوبی جس میں دو سو کے قریب لوگ ہلاک ہوئے۔
اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق 1990 کی دہائی سے اب تک بحیرۂ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں اندازاً بیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲