16 ستمبر 2014 - 09:08
زخمي دہشت گردوں کی اسرائيل منتقلی

اقوام متحدہ نے اپني رپورٹ ميں انکشاف کيا ہے کہ شام ميں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو اسرائيل کي حمايت حاصل ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق ميں دہشت گردي کے خلاف بننے والے بين الاقوامي اتحاد کے بارے ميں اقوام متحدہ نے تحفظات کا اظہار کيا ہے-
اطلاعات کے مطابق امريکا کي نگراني ميں قائم ہونے والے اس نام نہاد اور فرمائشي اتحاد کے بارے ميں اقوام متحدہ نے شام ميں سرگرم دہشت گردوں اور صيہوني حکومت کے درميان ايک مضبوط رابطے کا انکشاف کيا ہے-
شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي " سنا کے مطابق اقوام متحدہ نے اپني ايک تازہ ترين رپورٹ ميں جولان ميں تعينات امن فوج کے اہلکاروں کي جاري کردہ رپورٹ کا حوالہ ديتے ہو‎ئے اس راز پر سے پردہ اٹھايا ہے کہ شام ميں دہشت گردي کي کاروائيوں ميں مشغول مسلح عناصر کے ساتھ صيہوني حکومت بڑے ہي منظم طريقے سے تعاون کررہي ہے- اس رپورٹ کے مطابق شام ميں سرگرم دہشت گردوں نے حاليہ چند ہفتوں کےدوران اپنے پچاس زخميوں کو اسرائيل منتقل کيا ہے -
اس دوران چاليس کے  قريب دہشت گردوں کو معالجے کے بعد جولان کے راستے شام بھجواديا گيا ہے- اس رپورٹ ميں انکشاف کيا گيا ہے کہ جبھتہ النصرہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے جولان کے علاقے ميں اقوام متحدہ فوجي مبصرين کي چوکيوں پر حملہ کرکے ان کي گاڑيوں فوجي ورديوں اور ديگر وسائل کو اپنے قبضے ميں ليا تھا اور انہيں شام کے خلاف دہشت گردي کي کاروائيوں ميں استعمال کررہے ہيں-
اس خبر کي تصديق عراق اور شام ميں گرفتار ہونے والے النصرہ اور داعش کے گرفتار ہونے والے بعض سرکردہ عناصر کے ان بيانات سے بھي ہوجاتي ہے جس ميں انہوں نے اس بات کا صريح اعتراف کيا ہے کہ انہيں صيہوني حکومت کي بھرپور مدد و حمايت حاصل ہے- ان رپورٹوں کي اشاعت سے دہشت گردوں اور صيہوني حکام کے درميان خفيہ رابطوں سے متعلق شامي حکام کے بيانات کي تصديق ہوجاتي ہے -
چنانچہ بيرون ملک مقيم شامي حکومت کے مخالف سرکردہ ليڈر " محمد بديع" نے کچھ ہي  عرصہ قبل جولان کے علاقے ميں قائم فوجي ہسپتالوں ميں زخميوں کي عيادت کرنے پرصيہوني کے وزيراعظم بنيامين نتن  يا ہو کا شکريہ ادا کيا تھا- دہشت گردوں اور صيہوني حکومت کے درميان رابطوں سے متعلق خبريں ايک ايسے وقت منظر عام پر آررہي ہيں کہ صيہوني حکومت کي پارلمنٹ کے سابق ڈپٹي اسپيکر سعيدنفاع اور بعض صيہوني اخبارات بارہا شام ميں سرگرم حکومت مخالف دہشت گرد گروہوں کي عرب دلالوں کي مدد سے مالي اور اسلحہ جاتي مدد و حمايت پر سے پردہ اٹھا چکے ہيں-
.......

/169