16 ستمبر 2014 - 08:55
شام، بحران کے حل کی کوششیں جاری

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے عمومی طور پر اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسٹیفن ڈی میسٹورا نے پیر کو عرب  لیگ کے سربراہ نبیل العربي کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ ملاقات میں شام اور عراق کی موجودہ صورتحال اور شام کے پناہ گزینوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو عمومی کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ شام میں پیدا ہوئی غیر انسانی حالت کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔
شام کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے کچھ دن پہلے شام کے صدر کے ساتھ ملاقات میں زور دے کر کہا تھا کہ شام کے بحران کا حل باہمی تعاون سے کیا جانا چاہئے۔
.....

/169