15 ستمبر 2014 - 12:13
ایٹمی سائنسدانوں کے ثمرات اور عوام کے حقوق کا تحفظ ایران کی ریڈ لائن

ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کے سینئررکن سیدعباس عراقچی نے ایٹمی سائنسدانوں کے ثمرات اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیدعباس عراقچی نے آج آلکو کے ترپنویں اجلاس کے موقع پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ دنوں نیویارک میں ہونے مذاکرات کے سلسلے میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایٹمی سائنسدانوں کے ثمرات اور عوام کے حقوق کے تحفظ پر کوئي سمجھوتہ نہيں ہوسکتا امید ظاہرکی کہ مذاکرات میں خلاقانہ راہ حل کے ذریعے جامع معاہدے تک پہنچا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کےلئے منگل کو تہران سے نیویارک کے لئے روانہ ہوگی۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ مذاکراتی ٹیم بدہ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن سےملاقات کرےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲